معیارات اور شرائط

انڈیا قرآن ایوارڈ می رجسٹریشن اور شرکت کے ذریعہ جوکہ معدن اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے ۔ تمام امیدواراور ان کے سرپرست (جہاں لاگوہو)

تمام امیدوار اور انکے سرپرست (جہاں لاگوہو) درج ذیل تنظیمی شرائط وضوابط کی مکمل پابندی کرنے پر رضا مند ہوں گے ۔

یہ قواعد اس لئےئ مرتب کئے گئے ہیں تاکہ تمام شرکاءکے لئے ایک منظم ،منصفانہ اور روحانی وقار کے مطابق ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔

رہائش انتظامات

انڈیا قرآن ایوارڈ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ تمام منظورشدہ قومی فائنل مقابلے کی شرکت کیلئے (فزیکل ) حتمی مراحل کے دوران جوکہ مالاپورم ،کیرالا میں منعقد ہوں گے ۔ ایک مقررہ مدت کے لئے رہائش فراہم کی جائے گی ۔

لباس اور طرز عمل

لباس کاضابطہ : مرد امیدواروں کے لئے مناسب روایتی لباس یا اپنے علاقے /ملک کا قومی رسمی لباس پہننا لازم ہوگا ۔خواتین امیدواروں کے لئے باوقار اسلامی روایتی لباس (بشمول مکمل حجاب ) مقابلے کے تمام ایام میں لازمی ہونگے ۔لباس اسلامی حیا کے اصولوں اور ملکی قوانین کے منافی نہ ہو۔

اسلامی آداب :تمام شرکاء سے توقع کی جاتی ہے کہ اعلیٰ اسلامی اخلاق وآداب کا مظاہرہ کریں اور ہر وقت تقریب کے عمومی وقار کو ملحوظ رکھیں ۔

وقت کی پابندی اور حاضری

تمام امیدار پر لازم ہے کہ وہ ابتدائی اور اختتام مراحل میں تمام آن لائن سیشنز،حضوری امتحانات اور تقریری میں بروقت شرکت کریں ۔تاخیر یا بلا عذر (پیشگی منظوری کے بغیر ) غیر حاضری کی صورت میں منتظمین کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ مناسب کار وائی کریں جس میں نمبرات کی کٹوتی یا نااہلی بھی شامل ہوسکتی ہے

میڈیا نشریات اور حقوق نشریات

نشریات : شرکاء کو اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ مقابلے کے حتمی مراحل اور تقریب تقسیمِ انعامات برارہ راست نشر کئے جائیں گے
معدن اکیڈمی وانڈیا قرآن مقابلے کی ملکیت ہوگی ۔

استعمال کے حقوق : تمام شرکاء کو مکمل اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ معدن اکیڈمی قرآن انڈیامقابلے دوران حاصل کردہ تمام ڈیٹا ،صوتی وبصری ریکارڈنگ اور تصاویر کو ٹی وی چینلز،ویب سائٹس اور سرکاری میڈیا پلیٹ فارمز پر قرآنی علوم کی اشاعت اور ایوارڈ کے فروغ کیلئے شائع کریں ۔

سوشل میڈیا اور رازداری کے اصول

تقریب کا تقدس اور شرکاء کی رازداری کو برقرار رکھنے کے لئے امیدوار اور انکے ہمراہ افراد کو ذاتی سوشل میڈیا رہائشی کمروں یا بیک اسٹیج کی تیاری کے مقامات سے ویڈیوز لائیو نشریات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔مگر یہ کہ معدن اکیڈمی یا قرآن ایوارڈ کے منتظمہ حضرات سے اجازت نہ مل جائے ۔

صحت اور خصوصی ضروریات کے انتظامات

امیدواروں کیلئے لازم ہے کہ وہ رجسٹریشن کے دوران کسی بھی دائمی یا متعدی بیماری سے متعلق پیشگی اطلاع دیں تاکہ تمام شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔

ہم باصلاحیت کے حامل افراد کا خیر مقدم کرتے ہیں خصوصی ضروریات یا معذوری رکھنے والے امیدواررجسٹریشن کے وقت انتظامیہ کو مطلع کریں تاکہ مناسب سہولیات اور معاونت فراہم کی جاسکے ۔

نتائج اور شکایات

فاضل ججنگ پینل اور منتظمہ کمیٹی کے ذریعہ صادر کردہ فیصلہ حتمی اور لازمی ہوگا۔

امیداوارں کو یہ حق حاصل نہیں ہوگا کہ وہ مقابلے کے عمل میں خلل ڈالیں یا نتائج کو من مانی طور پر چیلنج کریں ۔ البتہ ایوارڈ انتظامیہ

ایک باقاعدہ اور مہذب ذریعہ فراہم کرتی ہے ۔ جس کے ذریعہ تحریری استفسارات یا انتظامی اعتراضات منتظمین کے سامنے پیش کئے جاسکتے ہیں ۔

معلومات کی درستگی کی تصدیق

امیدوار اس بات کی تصدیق کرتا /کرتی ہے کہ رجسٹریشن کے دوران فراہم کردہ تمام معلومات ،دستاویزات اور ڈیٹا (بشمول عمر،شناخت ،اور سفارشی خطوط ) مکمل طور پر درست ہیں ۔

انڈیا قرآن ایوارڈ کو تمام دستاویزات کی تصدیق کا مکمل اختیار حاصل ہے ۔کسی بھی قسم کی غلط بیانی ،جعل سازی یا غلط معلومات کی صورت میں امیدوار کو فوری طور پر مقابلے سے نا اہل قرار دیے دیا جائے گا اور دئے گئے کسی بھی انعام یا سفری اخراجات کی ادائیگی بھی منسوخ کردی جائے گی ۔