
یہ زمرہ انڈیا قرآن ایوارڈ کے اعلیٰ ترین درجات میں شمار ہوتا ہے۔ اس کا مقصد ایسے حفاظِ کرام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے کتابِ الٰہی کو مکمل طور پر حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ تفسیر کے ذریعے اس کے اجمالی معانی کو بھی سمجھا ہو۔
یہ زمرہ ایک ایسی ممتاز قرآنی نسل کی تیاری کا خواہاں ہے جو مضبوط حفظ کے ساتھ قرآن کے مقاصد کا شعوری ادراک رکھتی ہو، اور علمی و عملی زندگی میں قرآنی اقدار کے استحکام میں مؤثر کردار ادا کرے۔
امتحانات اور مراحل
مکمل حفظ مع تفسیر کے زمرے کا مقابلہ مختلف تدریجی مراحل پر مشتمل ہوتا ہے تاکہ پورے ہندوستان سے بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا جا سکے۔
پہلا مرحلہ: ادارہ جاتی سطح پر انتخاب کا عمل۔
- مدارس، اداروں اور تعلیمی مراکز کے اندر منعقد کیا جاتا ہے۔
- اگلے مرحلے کے لیے بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
- حفظ اور قراءت کی ابتدائی جانچ کی جاتی ہے۔
دوسرا مرحلہ: ضلعی سطح پر انتخاب کا عمل ۔
- مختلف اداروں سے کامیاب امیدواروں کو ایک مخصوص علاقے میں جمع کیا جاتا ہے۔
- حفظ کی درستی اور قراءت کے معیار کا مزید باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔
- منتخب نمایاں امیدواروں کو ریاستی سطح کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔
تیسرا مرحلہ: ریاستی سطح پر انتخاب کا عمل ۔
- ہر ریاست کے مختلف اضلاع سے کامیاب امیدواروں کو جمع کیا جاتا ہے۔
- اس مرحلے میں اعلیٰ معیار کی جانچ کے ذریعے بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے، جو قومی سطح کے فائنل کے لیے اہل قرار پاتے ہیں۔
چوتھا مرحلہ: قومی فائنل
- ہندوستان کی تمام ریاستوں سے منتخب ممتاز امیدوار شرکت کرتے ہیں۔
- حفظ، تفسیر اور تجوید کا اعلیٰ درجے کا امتحان لیا جاتا ہے۔
- اختتامی تقریب میں فاتحین ؍کامیاب امیدوار کا اعلان اور انعام واکرام پیش کیا جاتا ہے ۔
امید وار کیلئے شرکت کے شرائطِ
- 1امیدوار کا پورا قرآنِ کریم مکمل اور مضبوطی کے ساتھ حفظ ہونا ضروری ہے۔
- 2تلاوت کے دوران قواعدِ تجوید کی پابندی لازمی ہے۔
- 3قرآنِ کریم کی تفسیر سے متعلق عمومی سوالات کے جوابات دینے کی صلاحیت ہو۔
- 4منتظمہ کمیٹی کے منظور شدہ قواعد و ضوابط اور ہدایات کی مکمل پابندی کی جائے۔
- 5مقررہ مدت کے دوران ایوارڈ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔
- 6تمام مراحل (ابتدائی و حتمی) میں مقررہ اوقات پر شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
انڈیا قرآن ایوارڈ کے لیے رجسٹریشن کا طریقۂ کار
ایوارڈ کے لیے رجسٹریشن مدارس، اسکول اور تعلیمی مراکز کے ذریعے انجام دی جاتی ہے تاکہ نظم و ضبط اور شرکاء کے درست انتخاب کو یقینی بنایا جا سکے۔
