ہندوستان کا پہلا قومی قرآن مقابلہ
انڈیا قرآن ایوارڈ ایک منفرد قومی اعزازی اقدام ہے جس کا مقصد قرآن مجیدکی خدمت کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کو قرآن کریم کی تلاوت، حفظ، اور فہم کی طرف راغب کیا جائے ، اسلامی اقدار کا فروغ ہو، اور قرآنی علوم کے ماہرین کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔اس کام میں معاشرہ کے ذریعہ ہی تقویت مل سکتی ہے ۔اس مقصد کے تحت ایک جامع قرآن انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس میں ملک بھر کے جامعات،کالجز،ادرے اور مدارس اسلامیہ ایک پلیٹ فارم پر شریک ہورے ہیں ۔اس سے شعبہ حفظ وقراءت کے اداروں کے درمیان تعاون واشتراک کے نئے امکانات روشن ہونگے ۔
یہ ایوارڈ اس پختہ امرکی یقین دہانی کرتا ہے کہ قرآنِ کریم امتِ مسلمہ کے اتحاد کی بنیاد اور اس کی علمی و اخلاقی نشاۃِ ثانیہ کا سرچشمہ ہدایت ہے۔ اسی تصور کے تحت اس کا مقصد ایک ہمہ گیر قومی پلیٹ فارم قائم کرنا ہے، جو نمایاں قرآنی صلاحیتوں کی تلاش، ان کی تربیت اور ان کی نشوونما کے لیے وقف ہو، نیز حفظ و قراءت کے میدان میں ان کی مہارتوں کو جِلا بخشے، اور قرآنِ مجید کے معانی کی درست فہم کو فروغ دے۔
یہ ایوارڈ معاشرے کے مختلف طبقات میں قرآنِ کریم سے وابستگی اور اس کی قدر و نگہداشت کے شعور کو مضبوط بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے، اور ایک عظیم الشان و معیاری مسابقتی(انعامی) ماحول کے ذریعے نئی نسل کو کتابِ الٰہی سے جوڑناہے، جو صلاحیت وکمال اور امتیاز کی ترغیب دیتا ہے اور اہلِ قرآن کے مقام ومرتبہ کو بلند کرتا ہے۔
علاوہ ازیں یہ ایوارڈ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں بسنے والے مسلمانوں کے درمیان اخوت، باہمی تعارف اور روابط کے جذبے کو فروغ دیتا ہے، انہیں ایک مشترکہ قرآنی منصوبے میں یکجا کرتا ہے جو تعاون و اشتراک کی اقدار کا مظہر ہے، اور علم و اخلاق پر مبنی اسلام کے معتدل و متوازن تشخص کو اجاگر کرتا ہے۔
اس طرح انڈیا قرآن ایوارڈ محض ایک مقابلہ نہیں، بلکہ ایک پائیدار قومی منصوبہ ہے جو قرآنِ کریم اور اس کے ماننے والوں کی خدمت کے لیے سرگرمِ عمل ہے، اور ایک باشعور قرآنی نسل کی تشکیل کا خواہاں ہے جو کتابِ الٰہی کے پیغام کو علم اور عمل دونوں میدانوں میں آگے بڑھائے۔ قرآن ایوارڈ‘‘ قرآن سے تعلق کو مضبوط کرنے اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔
بنیادی مقاصد
مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے درمیان اخوت ومحبت اور باہمی رابطے کے جذبے کو فروغ دینا۔
قرآنِ کریم کے حفظ اور تجوید و قراءت میں نمایاں صلاحیتوں کی تلاش اور ان کی تربیت کرنا۔ سائنسی اور معیاری اصولوں کے مطابق قومی سطح پر علوم قرآن کی کارکردگی کو بہتر کرنا۔
ہندوستان بھر کے اسلامی اداروں کو ایک جامع قرآنی منصوبے کے تحت متحد کرنا تاکہ تعاون اور انضمام کو فروغ ملے۔
علم اور اخلاق پر مبنی قرآنی تعلیم کے ذریعے اسلام کے اعتدال پسندی، امن اور انسانی بھائی چارےکا فروغ ہو۔
ایک باشعور قرآنی نسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنا جو اسلامی اقدار کو سمجھتی ہواور عملی طور پر اپناتی بھی ہو۔
حفظ، تلاوت اور تعلیم کے ذریعے افراد اور اداروں کی زندگیوں میں قرآنِ کریم کی قدر و منزلت کو مستحکم کرنا۔

زیرِ اہتمام معدن اکیڈمی- کیرالا
انڈیا قرآن ایوارڈ کو انعامی مقابلہ ریاست کیرالا کے مالاپورم میں واقع معدن اکیڈمی کے زیر انتظام وانصرام منظم طور پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ یہ اقدام ادارے کے اس علمی و تعلیمی مشن کا تسلسل ہے جس کا مقصد تعلیمی و روحانی ماحول کو فروغ دینا اور قرآنِ کریم اور اس کے علوم کی خدمت انجام دینا ہے۔
اس ایوارڈ کی نگرانی ایک خصوصی تعلیم یافتہ کمیٹی کے سپرد ہے، جس میں مقتدر شخصیات ،علماء،حفاظ و قرّاء اور علومِ قرآن کے ماہرین شامل ہیں۔ یہ کمیٹی انعامی مقابلے کے تمام مراحل کی نگرانی کرتی ہے اور اس کے علمی و تنظیمی معیارات کومضبوط اور یقینی بناتی ہے۔
یہ کمیٹی اس امر کی پابند ہے کہ ایوارڈ کا انعقاد اعلیٰ ترین دیانت داری و شفافیت کے اصولوں کے مطابق ہو، اور تعلیم و تلاوتِ قرآن کے مسلمہ علمی قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کی جائے ۔
تنظیم و نگرانی انڈیا قرآن ایوارڈ کی سرپرستی و نگرانی معدن اکیڈمی کیرالا بھارت کے تحت ہورہی ہے ۔
