انڈیا قرآن ایوارڈ
انڈیا قرآن ایوارڈ ایک منفرد قومی اعزازی اقدام ہے جس کا مقصد قرآن مجیدکی خدمت کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کو قرآن کریم کی تلاوت، حفظ، اور فہم کی طرف راغب کیا جائے ، اسلامی اقدار کا فروغ ہو، اور قرآنی علوم کے ماہرین کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔اس کام میں معاشرہ کے ذریعہ ہی تقویت مل سکتی ہے ۔اس مقصد کے تحت ایک جامع قرآن انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس میں ملک بھر کے جامعات،کالجز،ادرے اور مدارس اسلامیہ ایک پلیٹ فارم پر شریک ہورے ہیں ۔اس سے شعبہ حفظ وقراءت کے اداروں کے درمیان تعاون واشتراک کے نئے امکانات روشن ہونگے ۔
کمپٹیشن کی کٹیگری
یہ زمرہ انڈیا قرآن ایوارڈ کے اعلیٰ ترین درجات میں سے ایک ہے، جس کا مقصد ایسے حفاظِ کرام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو کتابِ الٰہی کے مکمل حفظ کے ساتھ ساتھ اس کے اجمالی معانی کو تفسیر کے ذریعے سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔

یہ زمرہ تلاوتِ قرآن کے حسن کو اجاگر کرنے، قواعدِ تجوید پر مہارت حاصل کرنے، اور شرکاء کی صوتی و ادائیگی کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے مخصوص ہے، جو اس فن کے ماہرین کے منظور شدہ معیارات کے مطابق ہو۔

نظام الاوقات
نظام الاوقات
ایوارڈ کے بارے میں مزید جانیں۔
