
یہ زمرہ قرآن کریم کی خوبصورت تلاوت ،قواعدِ تجوید میں مہارت اور آواز وانداز ِ تلاوت کو نکھارنے کیلئے مخصوص ہے ، جو اس فن کے ماہرین کے طے کردہ معیارات کے مطابق ہوگا ۔
اس زمرہ کا مقصد بہترین قرآنی آوازوں کو تلاش کرنا قراء کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ترغیب دینا اور پورے ہندوستان میں تلاوت کے معیار کو بلند کرنا ہے تاکہ قرآن کریم کی عظمت اور اس کے بیان کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جاسکے ۔
امتحانی مراحل
یہ مقابلہ مختلف مراحل پر مشتمل ہوگا ۔
اسکول سطح
تجوید اور تلاوت کے معیار کا ابتدائی جائزہ ۔
ضلعی سطح
تجوید اور آواز کے معیار کی مزید باریک بینی سے جانچ ۔
ریاستی سطح
تجوید ،آواز اور اندازِتلاوت کا جامع جائزہ ۔
قومی سطح
ماہر اور قابل ججوں پر مشتمل کمیٹی کے سامنے تلاوت اور حتمی کامیاب امیدواروں کا انتخاب ہوگا ۔
شرکت کی اہلیت اور شرائط
- 1تلاوت کے دوران قواعد ِتجوید کی مکمل رعایت اور پابندی لازمی ہے ۔
- 2تلاوت کی ادائیگی کے لئے مناسب آوازاور ترنم خیز صلاحیت کا حامل ہو۔
- 3مقابلے کے قواعد وضوابط اور منتظمہ کمیٹی کی ہدایات کی پابندی ضروری ہے ۔
- 4مقررہ مدت کے اندر کسی منظور شدہ تعلیمی ادارے کے ذریعے رجسٹریشن کرنا ہوگا ۔
- 5کوالیفائرز اور فائنل کے مقررہ اوقات میں شرکت کا التزام ۔
انڈیا قرآن ایوارڈ کیلئے رجسٹریشن کا طریقہ
اس ایوارڈ کیلئے رجسٹریشن اسکولوں ،اداروں اور تعلیمی تنظیموں کے ذریعہ کی جاتی ہے تاکہ شرکاء کے انتخاب میں نظم وضبط اور درستگی کو یقینی بنایا جاسکے ۔
(اداروں کی رجسٹریشن سپر وائزر کی معلومات،رابطہ تفصیلات ،طلبہ کا ڈیٹا شامل کرنا ؍دستی؍اجتماعی اپلوڈ)جائزہ وجمع کرانا اور تصدیق کا طریقہ کار حفظ کے زمرے جیسا ہی ہے ۔
اہم نوٹ : رجسٹریشن صرف تعلیمی اداروں کے ذریعہ قبول کی جائے گی ،انفرادی درخواستیں قبول نہیں ہوں گی ۔
