حسنِ قراءت (تجوید و طرز کی ادائیگی۔)

یہ زمرہ قرآن کریم کی خوبصورت تلاوت ،قواعدِ تجوید میں مہارت اور آواز وانداز ِ تلاوت کو نکھارنے کیلئے مخصوص ہے ، جو اس فن کے ماہرین کے طے کردہ معیارات کے مطابق ہوگا ۔

اس زمرہ کا مقصد بہترین قرآنی آوازوں کو تلاش کرنا قراء کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ترغیب دینا اور پورے ہندوستان میں تلاوت کے معیار کو بلند کرنا ہے تاکہ قرآن کریم کی عظمت اور اس کے بیان کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جاسکے ۔

امتحانی مراحل

یہ مقابلہ مختلف مراحل پر مشتمل ہوگا ۔

اسکول سطح

تجوید اور تلاوت کے معیار کا ابتدائی جائزہ ۔

ضلعی سطح

تجوید اور آواز کے معیار کی مزید باریک بینی سے جانچ ۔

ریاستی سطح

تجوید ،آواز اور اندازِتلاوت کا جامع جائزہ ۔

قومی سطح

ماہر اور قابل ججوں پر مشتمل کمیٹی کے سامنے تلاوت اور حتمی کامیاب امیدواروں کا انتخاب ہوگا ۔

شرکت کی اہلیت اور شرائط

  • 1
    تلاوت کے دوران قواعد ِتجوید کی مکمل رعایت اور پابندی لازمی ہے ۔
  • 2
    تلاوت کی ادائیگی کے لئے مناسب آوازاور ترنم خیز صلاحیت کا حامل ہو۔
  • 3
    مقابلے کے قواعد وضوابط اور منتظمہ کمیٹی کی ہدایات کی پابندی ضروری ہے ۔
  • 4
    مقررہ مدت کے اندر کسی منظور شدہ تعلیمی ادارے کے ذریعے رجسٹریشن کرنا ہوگا ۔
  • 5
    کوالیفائرز اور فائنل کے مقررہ اوقات میں شرکت کا التزام ۔

انڈیا قرآن ایوارڈ کیلئے رجسٹریشن کا طریقہ

اس ایوارڈ کیلئے رجسٹریشن اسکولوں ،اداروں اور تعلیمی تنظیموں کے ذریعہ کی جاتی ہے تاکہ شرکاء کے انتخاب میں نظم وضبط اور درستگی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

(اداروں کی رجسٹریشن سپر وائزر کی معلومات،رابطہ تفصیلات ،طلبہ کا ڈیٹا شامل کرنا ؍دستی؍اجتماعی اپلوڈ)جائزہ وجمع کرانا اور تصدیق کا طریقہ کار حفظ کے زمرے جیسا ہی ہے ۔

اہم نوٹ : رجسٹریشن صرف تعلیمی اداروں کے ذریعہ قبول کی جائے گی ،انفرادی درخواستیں قبول نہیں ہوں گی ۔

اعزازات وانعامات

ایوارڈ کے بارے میں مزید جانیں۔

عام طور پر اکثر پوچھے جانے والے سوالات

رجسٹریشن کا آغاز اور اختتام کی تاریخ کیا ہوگی ؟2026-04-25T08:54:39+05:30

رجسٹریشن کا آغاز 1 مئی 2026ء سے ہوگا اور 15 اگست 2026ء تک جاری رہے گا۔

مقابلے کے زمرے کون سے ہیں؟2026-04-25T08:53:27+05:30

ایوارڈ میں دو بنیادی زمرے شامل ہیں

  • مکمل حفظِ قرآن مع تفسیر
  • حُسنِ قراءت (تجوید و طرزادائیگی
کیا خواتین کے لیے کوئی الگ زمرہ ہے؟2026-04-25T08:50:09+05:30

خواتین کے لیے کوئی علیحدہ زمرہ مخصوص نہیں ہے، تاہم مرد و خواتین دونوں کو شرکت کی اجازت ہے، اور اس کا نظم وضبط اسلامی و انتظامی اصولوں کے مطابق کیا جاتا ہے

امتحانی مراحل کس طرح منعقد کیے جاتے ہیں؟2026-04-25T08:49:01+05:30

مقابلہ تدریجی مراحل پر مشتمل ہوتا ہے: پہلے ادارہ جاتی سطح، پھر ضلعی سطح، اس کے بعد ریاستی سطح، اور آخر میں قومی سطح پر فائنل مرحلہ منعقد ہوتا ہے۔ اس طریقۂ کار سے پورے ہندوستان سے بہترین امیدواروں کا انتخاب ممکن بنایا جاتا ہے

انڈیا قرآن ایوارڈ میں شرکت کے لیے کون اہل ہے؟2026-04-25T08:43:41+05:30

ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں قائم مدارس، اداروں اور تعلیمی مراکز سے وابستہ طلبہ و طالبات اور فارغ التحصیل افراد اس مقابلے میں شرکت کے اہل ہیں، بشرطیکہ ان کی عمر 12 سے 30 سال کے درمیان ہو، اور وہ ہر زمرے کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترتے ہوں ۔

کیا اس مقابلے میں شرکت کے لیے کوئی رجسٹریشن فیس ہے؟2026-04-25T08:45:18+05:30

نہیں، انڈیا قرآن ایوارڈ میں شرکت مکمل طور پر مفت ہے، تاکہ کتابِ الٰہی کی خدمت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

کیا میں انفرادی طور پر رجسٹریشن کرسکتا ؍سکتی ہوں ؟2026-04-25T08:47:08+05:30

نہیں، رجسٹریشن صرف منظور شدہ مدارس، ادارے اور تعلیمی مراکز کے ذریعے ہی کرسکتے ہیں تاکہ نظم و ضبط اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انڈیا قرآن ایوارڈ کے ججز کون ہوتے ہیں2026-04-25T08:48:00+05:30

مقابلے کی جانچ ایک خصوصی علمی کمیٹی کے ذریعے کی جاتی ہے، جس میں ممتاز علماء، قرّاء اور علومِ قرآن کے ماہرین شامل ہوتے ہیں، جو حفظ و قراءت کے میدان میں بھرپور مہارت اور تجربہ رکھتے ہیں۔

Go to Top